اورکزئی بارودی سرنگ کا دھماکا 2 اہلکار شہید 13 شدت پسند ہلاک

ڈبوری میںبدامی کے مقام پر فورسز کا قافلہ دوران گشت بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ‘ کیپٹن خلیل اور سپاہی عابد زخمی ہوگئے

ڈبوری می ںبدامی کے مقام پر فورسز کا قافلہ دوران گشت بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ‘ کیپٹن خلیل اور سپاہی عابد زخمی ہوگئے۔ فائل فوٹو

اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو سکیورٹی اہلکار شہید، ایک کیپٹن سمیت 2 اہلکار زخمی' گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 13 شد ت پسند ہلاک' 2گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔


تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے اپر تحصیل کے شورش زدہ علاقہ ڈبوری میں بدامی کلے کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ بدھ کی شام 5 بجے معمول کی گشت پر تھا کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار سپاہی سکندر اور سپاہی انعام موقع پر شہید جبکہ کیپٹن خلیل اور سپاہی عابد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا جبکہ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بدامی کلے اور گال میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 13 شدت پسند ہلاک اور بارود سے بھری دو ڈبل کیبن پک اپ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
Load Next Story