جنرل ر راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے بھوک ہڑتال میں بیٹھا شخص چل بسا

عمیم شبلی نامی شخص گزشتہ 3 ہفتے سے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھا تھا۔

عمیم شبلی نامی شخص گزشتہ 3 ہفتے سے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھا تھا۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال میں بیٹھا شخص دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لطف عمیم شبلی نامی شخص پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے کراچی پریس کلب کے باہربھوک ہڑتال میں بیٹھا تھا جو آج دم توڑ گیا۔ عمیم شبلی گزشتہ 3 ہفتے سے پریس کلب کے باہر بیٹھا تھا اور اس کا مطالبہ تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔


دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عمیم شبلی کو لو بلڈ پریشر اور شوگر میں کمی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ احتجاج کرنے والے شخص نے برگر بھی کھایا تھا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x5439n2_lutuf-ameem_news
Load Next Story