امریکا کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار بننے پر مبارکباد
پاکستان میں فوج کی کمان کی تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہیں، مارک ٹونر
HYDERABAD:
امریکا نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار بننے پر مبارکباد دی ہے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اپنے بیان میں امریکا کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان کا نیا آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی پاکستان میں فوج کی کمان کی تبدیلی کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ پاکستان بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کر رہا ہے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x544app