لاہور میں ن لیگ کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا
وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 15 ہزار روپے اور موبائل چھینا، انعام اللہ نیازی
NEW DELHI:
مال روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ڈکیتی کی واردات میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو لوٹ لیا گیا۔
لاہور میں دندناتے ڈاکوؤں نے جہاں شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے وہیں اب ان سے حکومتی شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں اور اب ایک اور ڈکیتی کی واردات میں رکن اسمبلی کو لوٹ لیا گیا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور میں مال روڈ پروزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اس دوران انہیں اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔
انعام اللہ نیازی نے بتایا کہ مال روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روکا جس کے بعد موبائل فون اور 15 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوئے جب کہ واقعہ مال روڈ کے سامنے واقع سیون کلب روڈ پر وزیراعلیٰ کے دفتر کے بالکل سامنے پیش آیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی نے ایم پی اے انعام اللہ نیازی سے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔