شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات
پاكستان كو آگے لے جانے كیلئے ’’ہم‘‘ كی روش پر چلنا ہوگا، شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سندھ كے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات كی جس میں ملاقات میں باہمی دلچسپی كے امور اور صوبوں كے مابین تعلقات كو مزید فروغ دینے كے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں وزرائے اعلیٰ نے بین الصوبائی ہم آہنگی كومزید فروغ دینے پر اتفاق كیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاكستان كو آگے لے جانے كیلئے ''ہم'' كی روش پر چلنا ہوگا، ذاتی انا اور ''میں'' كی روش نے ملك وقوم كا بے پناہ نقصان كیا ہے لہٰذا اب وقت آ گیا ہے كہ ہم تمام اختلافات كو بالائے طاق ركھتے ہوئے وطن عزیز كی خوشحالی اور استحكام کے لیے كام كریں۔
شہبازشریف نے كہا كہ پاكستان چار اكائیوں كے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد كشمیر پر مشتمل ہے اور ملك تب ہی ترقی كرے گا جب چاروں اكائیاں ترقی كریں گی۔ انہوں نے كہا كہ ہم سب نے مل كر ملك كی ترقی اور خوشحالی کے لیے كام كرنا ہے، پاكستان ہم سب كا ہے اور وطن عزیز كو مل كر سنوارنا ہے اور قومی یكجہتی اور بھائی چارے كی فضا كو مل كر فروغ دینا ہے۔