بھارت سے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں پاکستانی ہائی کمشنر
دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر
CHARSADDA:
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لئے نئی دلی کا انتظار کر سکتا ہے۔
بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نظر نہیں آ رہا، دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے لیے نئی دلی کی آمادگی کا انتظار کرسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان سے ایک بار پھر مذاکرات سے راہ فرار
واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارتی شہر امرتسر میں 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہو گی جس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔