صدر میں فائرنگ سے ای این پی کے رہنما کے بھائی جاں بحق

نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کر کے دکانیں بند کرا دیں اور 2 موٹر سائکلیں نظر آتش کر دیں۔

عوامی نيشنل پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری پر کار سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ فوٹو: فائل

صدر میں اے این پی سندھ کے مقامی رہنما کے بھائی سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا جس کے بعد علاقے کی صورت حال کشیدہ ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نےاے این پی سندھ کے مقامی رہنما کے بھائی رمضان کاکڑپرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کی زد میں آکرایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوا۔


حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو رہے تھے کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ علاقہ مکینوں اور رینجرز اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کی گاڑی اورایک سب مشین گن بھی قبضےمیں لے لی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افرادزخمی بھی ہوئے۔ 

فائرنگ کے واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ہوائی فائرنگ کر کے صدر میں دکانیں بند کرا دیں، علاقے میں لوگ خواف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ مشتعل افراد نے صدر میں 2 موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔

Recommended Stories

Load Next Story