بولنگ ایکشن کی کلیئرنس کے بعد حفیظ نے قومی ٹیم میں شمولیت کی امید لگالی

بولنگ ایکشن کے معاملے پر تعاون کرنے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں، محمد حفیظ

بولنگ ایکشن کے معاملے پر تعاون کرنے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں، محمد حفیظ، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت کی امید لگا لی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیئے جانے پر خوش ہوں، انہوں نے بولنگ ایکشن کی کلیئرنس کے معاملے پر تعاون پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اب قومی ٹیم میں بطور بولر بھی سلیکٹر مجھے منتخب کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر بحیثیت آل راؤنڈر قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں جب کہ وہ بنیادی طور پر آف اسپنر ہیں اور اب مزید اپنی بولنگ پر کام کررہے ہیں۔


محمد حفیظ نے وہ کل سے ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک بار پھر بولنگ کا آغاز کریں گے۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹر نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ کو آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کے معاملے پر کئی بار معطل کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story