پہلا ٹوئنٹی 20 نیوزی لینڈ 86 رنز پر ڈھیر جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب

میزبان ٹیم نے ہدف 12.1 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا

ڈربن: پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقی بولر کرس مورس کو ساتھی پلیئرز کیوی بیٹسمین کولن مونرو کی وکٹ لینے پر شاباشی دے رہے ہیں. فوٹو : اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے ٹور کے پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو لواسکورنگ مقابلے میں 8 وکٹ سے آئوٹ کلاس کردیا۔


مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 86رنز پر ڈھیر ہوگئی، کولن مونرو23 اور ڈگ بریسویل 21 رنز کیساتھ نمایاں رہے، رورے کیلنویلڈٹ نے 3 جبکہ ڈیل اسٹین، روبن پیٹرسن اور کرس مورس نے 2،2 وکٹیں لیں۔

میزبان ٹیم نے ہدف 12.1 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنر رچرڈ لیوی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، فاف ڈو پلیسس نے38 اور کوائنٹن ڈی کوک نے 28 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔
Load Next Story