پولیس نے3 کرایے کے قاتل گرفتار کر لیے بھتہ بھی لیتے تھے
ملزمان فی قتل 7 لاکھ روپے لیکر کرتے تھے،ٹیکسی ڈرائیور کو قتل، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد پولیس نے ٹیکسی ڈرائیوروں کو قتل کرکے گاڑیاں چھیننے اور لاکھوں روپے لیکر بینکر خاتون پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے کرائے کے قاتلوںکے گروہ کے3 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
یہ بات ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد امجد شیخ نے دیگر پولیس افسران کیساتھ ایس ایس پی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر سائٹ ایریا اور جی او آر تھانے کی حد میں 2 بھائیوں سعید گبول، شعیب گبول، امتیاز لاشاری کو گرفتار کر لیا، ملزمان دونوں بھائی سکھر جبکہ امتیاز لاشاری حیدرآباد سے تعلق رکھتا ہے۔ ایس پی امجد احمد شیخ کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے حسین آباد سے اغواء کیے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور عارف فوجی کو قتل کرنے کے بعد لاش 2 حصوں میں کاٹ کر وومن تھانے کے سامنے پھینک دی تھی۔
جبکہ پنیاری تھانے کی حدسے اغوا کیے جانیوالے ٹکسی ڈرائیور فیروز نیازی کو اغوا کے بعد قتل کر کے لاش پنیاری تھانے کے کنارے پھینک دی تھی جبکہ ایک بینکر خاتوں رشیدہ سہتو کو قتل کرنے کیلیے7 لاکھ روپے کی بات ہوئی تھی، 3 لاکھ روپے کی ادا کیے گئے، ملزمان نے خاتون کو سٹیزن کالونی میں 4گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جسکے بعد ملزمان اور خاتون کو قتل کروانے والوں کے درمیان پیسے کے لین دین پر تنازعہ چلا۔ ملزمان بھتہ بھی وصول کرتے تھے ملزمان نے تلک چاڑی پر ایک چشمے کے تاجر سے2 لاکھ روپے بھتہ لیا تھا۔
ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایک صحافی اور تاجروں سمیت دیگر لوگوں کے نام بھی ظاہر کیے جن کے کہنے پر وہ کرائے کے قاتل کے طور واراتیں کرتے تھے۔ کرائے کے قاتل فی قتل 7 لاکھ روپے لیکر کرتے تھے۔ پولیس نے سائٹ ایریا اور جی او آر تھانے کے قریب گھروں پر چھاپے مار کر تینوں کو گرفتار کیا، مذکورہ مقام سے اسلحہ، بخدے، چھریاں، رسیاں بھی ملے ہیں جن سے وہ لوگوں کو اغوا اور پھر قتل کرنے کے بعد لاشوںکو کاٹتے اور ان کی لاشیں پھنک دیتے تھے، ملزمان نفسیاتی مریض بھی لگتے ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر کا کہنا تھا کہ پولیس شہر میں واردتوں کی روک تھام کے لیے بھر پور کوششوں میں مصروف ہے، بہت جلد اہم کامیا بی حاصل کریں گے۔