پاکستان کرکٹ ٹیم کی کینز میں سیروتفریح سیلفیاں بھی بنائیں

قومی ٹیم نے خوب سیرو تفریح کا لطف اٹھایا۔

قومی ٹیم نے خوب سیرو تفریح کا لطف اٹھایا۔ اسکرین گریب؛ ایکسپریس نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سخت ٹیسٹ سیریز سے پہلے کینز میں خوب سیر و تفریح کرائی گئی جس کے دوران کھلاڑیوں نے سیلفیاں بھی بنائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ نے کینز میں ڈیرے ڈال دیئے

قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے شہر کینز میں موجود ہے جہاں اس کا آسٹریلیا سے اعصاب شکن ٹیسٹ سیریز ہونا ہے تاہم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوچ مکی آرتھر ٹیم کو کیویز کے خلاف شکستوں کے پریشر سے نکالنے کے لیے تازہ دم کرنا چاہتے ہیں۔




قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں ایک دن کی بھرپور ٹریننگ کی جس کے بعد خوب سیرو تفریح کی، آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دنیا کے عجائبات میں شامل گریٹ بیریر ریف کے دورے کا انتظام کیا پلیئرز اور مینجمنٹ کو سمندر ی جہاز میں لے جایا گیا۔



پلیئرز نے سفر سے بھرپور لطف اٹھایا، خوش گپیاں کرتے رہے اور سیلفیاں بھی بناتے رہے۔
Load Next Story