حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی خبریں بھی چلائینگےایم ڈی پی ٹی وی

7جنوری کو پی ٹی وی انگلش کو لانچ کرینگے،یوسف بیگ مرزا کی صحافیوں سے گفتگو

7جنوری کو پی ٹی وی انگلش کو لانچ کرینگے،یوسف بیگ مرزا کی صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن نے ہمیشہ معیار کا خیال رکھتے ہوئے اپنے ناظرین کے لیے ڈرامے اور پروگرام پیش کیے ہیں۔

ہمارے یہاں کر نٹ افیئر کے پروگرام اب غیر جانب دار ہوچکے ہیں، آنے والے وقت میں کوشش کرکے اپنی نیوز کو بھی لوکل کرینگے کہ جس میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھی پارٹیز کی خبریں بھی اسی انداز میں چلائی جائیں گی جس انداز میں حکمران پارٹی کی چلائی جاتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی وی کراچی سینٹر میں صحافیوں کے اعزاز میںدیے گئے ظہرانے کے موقع پر کیا۔




ان کا کہنا تھاہم نے دو سالوں میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کی ہیں، 7جنوری کو پی ٹی وی انگلش کو لانچ کرینگے، اس چینل کو بین الاقوامی سطح پر لانچ کیا جائیگا،اس کی لائونچنگ تقریب میں وزیر اعظم پاکستان کوبطور مہمان خصوصی بلوایا جائیگا، ،انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کا اچھا رسپانس ملا ہے ،25 دسمبر سے انڈیا پاکستان سیریز براہ راست دکھائی جائیگی، پاکستان ٹیلی وژن کراچی سینٹر بہتر کام کررہا ہے، حال ہی میں کراچی سینٹر کا بطور جی ایم قیصر نقی امام نے چارج لیا ہے۔
Load Next Story