قوم حکمرانوں کواب ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کریگی نوازشریف

حکومت نے اقتدارکوغیرآئینی طریقے سے طول دینے کی سازش کی توقوم سڑکوںپرہوگی

حکومت نے اقتدارکوغیرآئینی طریقے سے طول دینے کی سازش کی توقوم سڑکوں پرہوگی. فوٹو ایکسپریس

مسلم لیگ(ن)کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ اداروں کے مابین تصادم اور حکومت کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی بنیادیںہل چکی ہیں ، عدلیہ سے محاذ آرائی کرکے حکمران اپنے اور عوام کے درمیان خلیج بڑھارہے ہیں۔


مسلم لیگ پنجاب کے رہنماچوہدری عمران اشرف،منیب الحق اورشیخ عمرجمیل کی قیادت میںاوکاڑہ کے وفدسے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ دہشتگردی اورلا قانونیت نے قوم کوزندہ درگورکردیا ہے،نوازشریف نے کہا کے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ چکاہے۔

قوم ان حکمرانوں کومزید ایک لمحے کیلیے بھی برداشت کرنے کوتیارنہیں ہے، اگر حکمرانوں نے اقتدار کوغیرآئینی طریقے سے طول دینے کی سازش کی توکراچی تاخیبر قوم سڑکوںپرہوگی اورنہ تھمنے والے احتجاج کاسلسلہ شروع ہو جائیگاجوحکومت کی رخصتی تک جاری رہے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story