حکومت نے 27 دسمبر تک مطالبات نہ مانے تودما دم مست قلندر ہوگا بلاول بھٹوزرداری
نیشنل ایکشن پلان وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ناکام بنایا، چیرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھرحکومت سے اپنے مطالبات منظورکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو 27 دسمبر کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا۔
بلاول ہاؤس لاہورمیں سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے ایک بارپھرحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کا ایکشن پلان ناکام ہوچکا، نیشنل ایکشن پلان وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تخت رائیونڈ والوسنو! ابھی تولاہورسے آوازاٹھی ہے، کل پورے پاکستان سے آواز اٹھے گی، اگر حکومت نے ہمارے 4 مطالبات نہ مانے تو پھر 27 دسمبر کے بعد ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہو گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا، بلاول
چیرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر 2018 میں وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کرتےہوئے ''گو نواز گو'' اور ''اگلی باری پھر زرداری'' کے نعرے بھی لگوائے۔