’’موجاں ہی موجاں‘‘سندھ میں آئندہ9دن میں7تعطیلات ہونگی

22 سے 29 دسمبر تک 9 روز کے دورانیے میں صوبے میں صرف 2 دن کام ہو گا

کراچی:صدر صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں، وزیراعلیٰ ،گورنراور بلاول بھی موجود ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

ہفتہ 22 دسمبر سے سندھ میں تعطیلات کا ایک سلسلہ شروع ہورہا ہے جو2 روز کے وقفے سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

22 سے 29 دسمبر تک 9 روز کے دورانیے میں صوبے میں 7 روز تعطیل رہے گی اور سرکاری و نجی اداروں میں ان 9 روز کے دوران صرف 2 دن کام ہو گا۔ حکومت سندھ نے جمعرات 27 اور جمعہ 28 دسمبر کو صوبے بھر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ قبل ازیں ہفتہ 22 اور اتوار23دسمبرکوہفتے وارتعطیل کے سلسلے میں ادارے بند رہیں گے، 2 روزکی تعطیل کے بعد 24 دسمبرکو سندھ کے سرکاری ونجی ادارے ایک روز کیلیے کھلیں گے۔




بعدازاں 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں چھٹی ہوگی 26 دسمبرکوایک بارپھرصرف ایک روزکیلیے سرکاری ونجی ادارے کھلیں گے۔ بعدازاں 27 دسمبر سے شروع ہونے والا تعطیل کاسلسلہ ہفتہ وارتعطیل سے مل جائیگا اور اتوار 30 دسمبر تک مسلسل 4 روز سندھ کے سرکاری ونجی ادارے بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق27 دسمبرکو محترمہ شہید بینظیر بھٹوکی 5ویں برسی جبکہ 28 دسمبر کو سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 269ویں سالانہ عرس کے موقع پر حکومت سندھ کے زیرانتظام تمام دفاتر، خودمختار و نیم خودمختارادارے، کارپوریشنز اور لوکل کائونسلز میں تعطیل رہے گی۔
Load Next Story