طارق مگسی ساڑھے چار سال بعد بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
نوابزادہ طارق مگسی کے بحیثیت اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن18دسمبر کو جاری کیا گیا تھا
آزاد اپوزیشن رکن نوابزادہ طارق مگسی کو بلوچستان اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر نامزد کردیاگیا جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق نوابزادہ طارق مگسی کے بحیثیت اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن18دسمبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ حال ہی میں آزاد رکن اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی نے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کیلئے درخواست دی تھی جس پر انھیں اپوزیشن بنچوں پر نشست الاٹ کردی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ساڑھے چارسال کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہوئی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی سیٹ گذشتہ ساڑھے چار سال سے خالی تھی۔ اپوزیشن لیڈر ایسے وقت میں مقرر کیا گیا ہے جب اسمبلی کی آئینی مدت تین ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔