کوئی طاقت انتخابات میں دھاندلی نہیں کرسکے گی شرجیل میمن

انتخابات مقررہ وقت پرشفاف اور غیر جانبدار ہونگے، تمام سیاسی جماعتیں بردباری کامظاہرہ کریں

موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کو مزیدکسی ایڈونچرکا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پیپلزپارٹی کے ڈپٹی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اورصوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو برد باری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اورایک دوسرے پرکیچڑاچھالنے سے بہترہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی منشورکے ساتھ آئندہ انتخابات میں عوام کے پاس جائیں ۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کوکافی چیلنجزکاسامنا ہے اورموجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان کو مزید کسی ایڈونچر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر سیاسی پختگی اورہم آہنگی کا مظاہرہ کریں ۔




انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو یقین دلایا کہ عام انتخابات ہرحال میں اپنے مقررہ وقت پر صاف ، شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت اس بارعام انتخابات میں دھاندلی نہیں کرسکے گی اور حکومت سیاسی جماعتوں کی قیادت سے یہ چاہتی ہے کہ وہ شائستگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ ان کے الفاظ ان کے کارکنوں کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں اور یہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔
Load Next Story