قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔
لاہور:
قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مکمل
ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جس میں ملزم کا بھائی وسم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں جب کہ عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ قندیل بلوچ قتل کیس کے عبوری چالان میں 5 ملزمان کا تذکرہ کیا گیا ہے،عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی اعانت جرم کے الزام میں نامزد
واضح رہے کہ 16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔