مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید قابض فورسز کیخلاف مظاہرے

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بانڈی پورہ کا دورہ منسوخ کر دیا

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بانڈی پورہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔ فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوان ایک شہری کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے کشمیری شہری کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آلوسہ میں آپریشن کے دوران شہید کیا۔


رہائشیوںنے بتایا کہ انہوں نے رات کے وقت شدید فائرنگ کی آواز سنی اور جب وہ صبح بیدار ہوئے توانہیں پتہ چلا کہ فوج نے ہلال احمد ڈار نامی شخص کو شہید کر دیا۔ دریں اثناء فوج نے لچکوٹ میں ایک اور35 سالہ شہری محمد انور کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ بی بی سی کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں ہی فوج کی حراست کے دوران ایک شہری کی ہلاکت سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔

اس ہلاکت کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بانڈی پورہ کا آج کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story