پشین آپریشن میں سول اسپتال دھماکے کا ماسٹرمائنڈ بھی مارا گیا وزیرداخلہ بلوچستان
گزشتہ رات فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دیگر دہشتگرد بھی سانحہ سول اسپتال میں ملوث تھے، سرفراز بگٹی
وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پشین میں گزشتہ رات آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 5 دہشت گرد سول اسپتال دھماکے میں ملوث تھے جن میں سانحہ کا ماسٹر مائنڈ بھی مارا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پشین میں گزشتہ رات آپریشن کیا گیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 کانسٹیبل زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ہلاک دہشت گرد سانحہ 8 اگست میں ملوث تھے جب کہ دہشت گردوں میں سانحہ سول اسپتال دھماکے کا ماسٹر مائند جہانگیر بھی شامل تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن سے سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند ہوا ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں کو ''را'' کی سرپرستی حاصل تھی تاہم بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' بلوچستان میں بدامنی پھیلاتی ہے، دہشت گردوں کو فنڈنگ کرتی ہے جب کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں وکلا کی بڑی تعداد سمیت 73 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔