پاکستان اورنئی امریکی انتظامیہ میں باضابطہ رابطوں کا آغازجنوری سے ہوگا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی نئی امریکی انتظامیہ کے اہم حکام سے رابطے میں ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی نئی امریکی انتظامیہ کے اہم حکام سے رابطے میں ہیں : فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر باضابطہ رابطوں کا آغاز آئندہ برس جنوری کے وسط یا آخری ہفتے سے شروع ہو گا۔


نئی امریکی حکومت کے اہم حکام نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی اہم سفارتی پیغام بھی وفاقی حکومت کے اہم حلقوں کو دیا ہے۔ ان دوطرفہ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی نئی امریکی انتظامیہ کے اہم حکام سے رابطے میں ہیں ۔

وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرمعاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی پاکستان اور نئی امریکی حکومت کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانے کیلیے اہم سفارتی مشن کے تحت نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں سے رابطے میں ہیں۔
Load Next Story