سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ لکھی جارہی ہے شیخ رشید

کرپٹ لوگوں کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

20 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ فلیٹ قطری کا نہیں نواز شریف کا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: آن لائن

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔

پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنی عزت و وقار کے لیے زندہ ہے اور یہاں سے انصاف کی مکمل توقع ہے، پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے اور یہاں سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا جب کہ نروس قیادت ہر روز نئے نئے دستاویزات دیتے ہیں لیکن 20 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ فلیٹ قطری کا نہیں نواز شریف کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1993 ملک میں کرپشن کا سال تھا اور یہی وہ دور تھا جب موٹروے کے ٹینڈر نکلے لیکن کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا تاہم حکمرانوں کا انجام بہت قریب ہے اور کرپٹ لوگوں کا سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : اداروں کو کوئی کام نہیں کرنا تو ان کو بند کردیں، سپریم کورٹ

شیخ رشید نے کہا کہ جن کا کیس چل رہا ہے وہ دولت کے لیے زندہ ہیں، جائیدادیں بچوں کے نام اس وقت کی گئیں جب ان کی عمریں اسکول جانے کی تھیں جب کہ میرے ہاتھ نواز شریف کے ساتھ رہ کر بھی شفاف ہیں، میں نے آٹھ وزارتیں کیں لیکن میرے ہاتھ صاف ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x54icky
Load Next Story