پاکستانی مزدوروں پرتشدد کے بعد بند کئے جانیوالا پاک افغان سرحدی گیٹ کھول دیا گیا

سرحد کے دونوں اطراف آمد ورفت بند ہونے سے ہزاروں لوگ پھنس گئے ہیں

پاک افغان سرحد پر گاڑیوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں، طورخم گیٹ بند ہونے سے نیٹوسپلائی بھی متاثر ہورہی ہے ، فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاک افغان سرحدی گیٹ کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا، پاکستانی مزدوروں پر تشدد کے خلاف گیٹ کئی گھنٹے بند رہا۔


ذرائع کےمطابق خیبر ایجنسی میں پاک افغان طورخم گیٹ پاکستانی مزدوروں پرتشدد کی شکایات ملنے پر بند کیا گیا، کابل میں افغان حکام نے 29 پاکستانی مزدوروں کی دستاویزات پھاڑ کر پھینک دیں تھیں اور انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جبکہ مزدوروں کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ، جس کے جواب میں احتجاجاً پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے طورخم گیٹ بند کردیا تھا۔

سرحد کے دونوں اطراف آمد ورفت بند ہونے سے ہزاروں لوگ پھنس گئے تھے جبکہ سرحد پر گاڑیوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئی تھیں ،طورخم گیٹ بند ہونے سے نیٹوسپلائی بھی متاثر ہوئی۔
Load Next Story