سردار لطیف کھوسہ نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

صدرآصف زرداری سے گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا جو صدرنے قبول کرلیا

صدرآصف زرداری سے گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا جو صدرنے قبول کرلیا فوٹو : فائل

سردار لطیف کھوسہ نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں صدرآصف زرداری سے گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا جو صدرنے قبول کرلیا، اس موقع پر صدر نے گورنرپنجاب کی خدمات کوسراہا۔


اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے،پارٹی نے جو فیصلہ کیا ہے وہ مجھے قبول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبلاول ہاؤس کراچی میں ہی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ مخدوم احمد محمودنے ملاقات کی تھی جس میں مخدوم احمد محمود کوگورنرپنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،مخدوم احمد محمود کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story