پاکستانی قیادت نے مسئلہ کشمیر حل کرانے میں مایوس کیا میرواعظ عمرفاروق

پاک بھارت مذاکرات اور تجارت کے خلاف نہیں لیکن اس عمل میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے،میر واعظ عمر فاروق

پاک بھارت مذاکرات اور تجارت کے خلاف نہیں لیکن اس عمل میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے،میر واعظ عمر فاروق فوٹو: اے ایف پی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے مسئلہ کشمیر حل کرانے میں مایوس کیا۔


جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے 7رکنی وفد نے میرواعظ عمرفاروق کی زیرقیادت جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔اس موقع پر میر واعظ کا کہنا تھا کہ وہ پاک بھارت مذاکرات اور تجارت کے خلاف نہیں لیکن اس عمل میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے، انہوں نےکہاکہ پاکستانی قیادت نے مسئلہ کشمیر حل کرانے میں مایوس کیاجبکہ کشمیر کمیٹی بھی اپنا موثر کردار ادا نہیں کر سکی۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پاک بھارت امن عمل میں کشمیریوں کو بھی شامل کیاجائے ، کشمیریوں کے بغیر امن عمل پائیدار ثابت نہیں ہوگا ۔
Load Next Story