پاکستان کوغیرمستحکم کرنیوالوں نے پولیو مہم کے رضاکاروں پرحملے کئےرحمان ملک

انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پرحملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، رحمان ملک

انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پرحملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ،رحمان ملک فوٹو: فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والوں نے انسدادپولیومہم کے رضا کاروں پرحملے کئے۔


کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پرحملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، اگر ان عناصرکوکیفرکردارتک نہ پہنچایا گیا تو پھر دنیا میں پاکستان کا منفی تاثرجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پرحملے میں ملوث دہشت گرد دنیا پریہ بات ثابت کرنا چاہتے ہیں پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں مخدوم احمد محمود کو گورنرپنجاب بنایا گیا اوراس حوالے سے پیرپگارا نے جو بیان دیا ہے اوران کااپنا نکتہ نظرہے۔

Recommended Stories

Load Next Story