سانحہ بلدیہ فیکٹریرحمان بھولا کو پاکستان لانے کیلیے ایف آئی اے کی ٹیم بینکاک جائے گی

وزارت داخلہ نے رحمان بھولا کی انٹرپول سے حوالگی کیلیے ایف آئی اے افسران کو بینکاک جانے کی اجازت دیدی۔

وزارت داخلہ نے رحمان بھولا کی انٹرپول سے حوالگی کیلیے ایف آئی اے افسران کو بینکاک جانے کی اجازت دیدی۔ فوٹو؛ فائل

وزارت داخلہ نے بلدیہ فیکٹری کیس کے بینکاک میں گرفتار ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو پاکستان واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کے 2 افسران کو بینکاک جانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے 2 افسران کو بینکاک جانے کی اجازت دے دی جہاں وہ کراچی کی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم عبدالرحمان بھولا کو انٹرپول سے اپنی حراست میں لے کر وطن واپس لائیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بلدیہ فیکٹری کیس کا مفرورملزم عبدالرحمان بھولا بنکاک سے گرفتار

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بینکاک جانے والے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ شامل ہیں جب کہ دونوں افسران کا تعلق انسداد دہشت گردی ونگ سے ہے۔

واضح رہے کہ بینکاک پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ فیکٹری کیس میں ملوث مفرور ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story