بھارتی صدر پرناب مکھرجی طیارے کے حادثے میں بال بال بچ گئے

پائلٹ طیارے کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔

پائلٹ نے طیارے کو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا اور بھارتی صدر محفوظ رہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

بھارتی صدر پرناب مکھرجی کا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ طیارے کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی جے للیتا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ایئرفورس کے طیارے میں چنائی جا رہے تھے کہ ان کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث طیارہ ہچکولے کھانے لگا تاہم پائلٹ نے طیارے کو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا اور بھارتی صدر محفوظ رہے۔

 
Load Next Story