اسلام آباد سے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 40 لاکھ مالیت کے سعودی ریال اور امارتی درہم برآمد ہوئے

ملزم نے بڑی مہارت سے مٹھائی کے ڈبے میں رقم چھپا رکھی تھی۔ فوٹو: فائل

کسٹم حکام نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سامان کی تلاشی لی تو مٹھائی کے ڈبے سے 87 ہزار سعودی ریال اور 49 ہزار سے زائد امارتی درہم برآمد ہوئے جو ملزم خوشدل رحمان نے بڑی مہارت سے چھپا رکھے تھے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم سے قبضے میں لی گئی رقم کی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

کسٹم حکام نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ کسی نے اسے مٹھائی کا ڈبہ دیا تھا، اس کا کرنسی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Load Next Story