بشیر بلور کی شہادت صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی قائدین کا اظہار افسوس
ملک بھر کے عوام متحد ہوکر دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔
سینئیر وزیر خیبرپختونخوا بشیر بلور کی شہادت پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت ملک کے سیاسی، مذہبی اور سماجی قائدین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بشیر بلور نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم کو ثابت کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بلور خاندان کے ساتھ ہیں۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے بشیر بلور کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بشیر بلور کی شہادت قومی سانحہ ہے، ملک بھر کے عوام متحد ہوکر دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ قوم دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار ہوجائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے۔
قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ بشیر بلور سے ان کے بھائیوں جیسے تعلقات تھے لیکن اب ان کے ساتھ صرف بشیر بلور کی یادیں ہی رہ گئیں ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ بشیر بلور نے مرتے دم تک دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی۔ قوم متحد ہوگی تو ہی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ بشیر بلور کی شہادت پر عوامی نیشنل پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان کے ایک ایک فرد کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، ساجد میر، مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی قائدین نے بھی بشیر احمد بلور کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔