بلوچستان کے علاقے بارکھان میں حساس ادارے کی کارروائی 11 دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا سمیت دیگرتخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، ترجمان ایف سی
ISLAMABAD:
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس پر دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تاہم فورسز کی جوابی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنطیم سے ہے جو دہشت گردی، بھتہ خوری اور اغوا سمیت دیگرتخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے آر پی جی سیون، 8 راکٹس، فیوز، ایس ایم جی اورسیکڑوں راؤنڈز برآمد ہوئے۔