سی این جی نرخ اوگرا نے حکومت سے پالیسی گائیڈلائن مانگ لی

اجلاس میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کیلیے اوگرا کی طرف سے تیار کردہ تین فارمولے پیش کیے جائیں گے۔

اوگرا نے پالیسی گائیڈلائن کیلیے اجلاس بلانے کی درخواست وزیرقانون کو بھجوادی ہے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین سعید احمد خان نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں کا تعین سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق حکومت کی پالیسی گائیڈلائن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاجائیگا۔

اس ضمن میں انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پالیسی گائیڈلائن کیلیے اجلاس بلانے کی درخواست وزیرقانون کو بھجوادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں کے تعین کیلیے وزیرقانون کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے۔




ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزیر قانون کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کیلیے اوگرا کی طرف سے تیار کردہ تین فارمولے پیش کیے جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اب قیمتوں کا تعین پالیسی گائیڈلائن کے مطابق ہی طے کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ اوگرا نے قیمتوں سے متعلق تمام کام مکمل کیاہوا ہے اور صرف حکومتی پالیسی گائیڈلائن کا انتظار ہے، سی این جی قیمتوں کے تعین سے متعلق سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مزید کسی اجلاس کی توقع نہیں ہے۔
Load Next Story