فنڈزنہ ہونے سے تھرکول منصوبہ التوا کا شکار ہے ثمرمبارک

ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ملک میں توانائی کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے

ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ملک میں توانائی کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے ۔ فوٹو ماہا حیدر

معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کہاہے کہ تھرکول میںمزید تین بلاکس سرمایہ کاری کیلیے دستیاب ہیں، تھرکول پاکستان کا مستقبل ہے لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ التواء کاشکار ہے


جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے تھر کول منصوبے کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اورمتعلقہ حلقوں کو سفارش کی کہ تھر کول پروجیکٹ کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ملک میں توانائی کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

کمیٹی کے اجلاس میںڈاکٹر ثمرمبارک مند نے کمیٹی کو تھر کول کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے کمیٹی کوتھر لگنائیٹ کول سے یو سی جی کے نئے آپشن کے بارے میں بھی بتایا اورکہا کہ اس سے طاقتور بھاپ، ڈیزل، لو گریڈاورلو کاسٹ گیس امونیا یوریاکھاد بنائی جا سکتی ہے۔ ممبر پلاننگ کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے اس منصوبے کا معائنہ کیااوراسے قابل عمل پایا ہے۔ اجلاس میںپاکستان سائنس فائونڈیشن کی سال 2009-10 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
Load Next Story