اسکولوں کے مزید اساتذہ کی تربیت کیلیے روڈ سیفٹی پروگرام شروع
آٹھ ٹائونز میں واقع اسکولوں کے اساتذہ کو روڈ سیفٹی تعلیم کی تربیت دی جاچکی ہے
ایڈ منسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید کی ہدایت پرٹرانسپورٹ اینڈ کمیوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اسکولوں کے اساتذہ کو روڈ سیفٹی تعلیم دینے کی تربیت کا آغاز کردیا ہے جس میں روڈسیفٹی ماسٹر ٹرینر تیار کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ ٹائونز میں واقع اسکولوں کے اساتذہ کو روڈ سیفٹی تعلیم کی تربیت دی جاچکی ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیگر اسکولوں میں تربیتی ورکشاپ محکمہ تعلیم بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے منعقد کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، ان اسکولوں میں چھٹیوں کے بعد تعلیمی اور تربیتی ورکشاپ منعقد کیے جائیں گے، سنیئر ڈایریکٹر محمد اطہر کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں روڈ سیفٹی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
حکومت سندھ کے تحت قائم سرکاری اسکولوں اور نجی اسکولوں کو بھی اس تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے اقداما ت کیے جارہے ہیں اساتذہ کے لیے روڈسیفٹی تربیتی ورکشاپ میں کنسلٹنٹ ستار جاوید تربیت دے رہے ہیں، ورکشاپ میں اساتذہ کو بچوں کا روڈ سیفٹی نصاب تفصیل سے سکھایا جارہا ہے تاکہ وہ دلچسپ انداز میں بچوں کوسکھا سکیںجن ٹائونز کے اسکولوں کے اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ منعقد کیے جاچکے ہیں،ان میں نارتھ ناظم آباد ٹائون، لیاقت آباد ٹائون، گلبرگ ٹائون، نیو کراچی ٹائون، شاہ فیصل ٹائون، لانڈھی ٹائون اور کورنگی ٹائون کے اسکولوں کے اساتذہ شامل تھے۔