خانیوالسنگسار کیس میں مریم کا قاتل اس کا شوہر نکلا

راجائوں سے لڑائی پرمریم صلح کررہی تھی،میں نے گلے میں رسی ڈال کرماردیا،شوہر سرفراز

راجائوں سے لڑائی پرمریم صلح کررہی تھی،میں نے گلے میں رسی ڈال کرماردیا،شوہر سرفراز۔ فائل فوٹو

سنگسار کیس میں مریم بی بی کا قاتل اس کا شوہر نکلا، چک15 آٹھ آر میں پانچ بچوں کی ماں مریم کے شوہر سرفراز نے گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ رحمن الٰہی کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ اس کی راجائوں کے ساتھ لڑائی ہوئی جس پر سیشن کورٹ میں درخواستیں دیں، اس دوران اس کے کزن نے اسے بتایا کہ میری بیوی مریم بی بی راجائوں سے صلح کررہی ہے، گھر جاکر مریم سے بات کی تو آپس میں لڑ پڑے،


اسی دوران اس نے مریم مائی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنالیا، سرفراز نے بتایا کہ اس نے رات گئے سوتے میں ایک جوتی مریم کے منہ پر رکھ کر آواز بند کی اور اس کے گلے میں رسی ڈال کر پہلے اسے مارا پھر اسے اٹھا کر باہر پلاٹ میں لے گیا اور اس کے سر میں اینٹیں ماریں، اس کے بعد سائیکل پر فرار ہوا اور نہر کے قریب کھیتوں میں کپاس کے درمیان پڑا رہا، سرفراز نے علاقہ مجسٹریٹ کے علاوہ میڈیا کو بھی یہی حالات بتائے،

علاوہ ازیں چیف جسٹس کے حکم پر پنجاب حکومت کی تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی نے مریم سنگسار کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے، گزشتہ روز آئی جی پنجاب کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی نے چک15آٹھ آر پہنچ کر جائے وقوع کا جائزہ لیا اور دونوں فریقین سے معلومات حاصل کیں، انکوائری کمیٹی نے بیانات بھی قلمبند کیے۔

Recommended Stories

Load Next Story