طیارہ حادثہ پی آئی اے کا ورثا کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان
5 لاکھ روپے میتوں کی تدفین کی مد میں دیئے جا رہے ہیں، چیرمین پی آئی اے
پی آئی اے انتظامیہ نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پی آئی اے اکرم سہگل نے گزشتہ روز حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے لئے 5 لاکھ ورپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: طیارہ حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق
چیرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ روپے میتوں کی تدفین کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں اور یہ رقم لواحقین کو فوری طور پر ادا کی جائے گی۔ چیر مین پی آئی اے اکرم سہگل کا مزید کہنا تھا کہ انشورنس کے 50، 50 لاکھ روپے ورثا کو بعد میں ادا کئے جائیں گئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x54p2da_pia-plane-crash_news