طیارہ حادثہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے پریکٹس میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی
پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان برسبین میں ٹور میچ کھیلا جارہا ہے
KARACHI:
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے وارم اپ میچ سے قبل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
آسٹریلوی شہر کینز میں پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل وارم اپ میچ کھیلا جارہا ہے تاہم 3 روزہ پریکٹس میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کے قریب جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مسافرطیارہ گرکر تباہ
دوسری جانب ٹور میچ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 208 رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جو برسبن، میلبرن اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر سے برسبن میں ہو گا۔