ابوظہبی سے لاہور آنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

پرندہ جہاز کی فرنٹ اسکرین سے ٹکرایا جس سے اسکرین کو معمولی نقصان پہنچا

پرندہ جہاز کی فرنٹ اسکرین سے ٹکرایا جس سے اسکرین کو معمولی نقصان پہنچا، فوٹو؛ فائل

ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کی اسکرین کو معمولی نقصان پہنچا تاہم پرواز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 سے لینڈنگ کے وقت پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرندہ طیارے کی فرنٹ اسکرین سے ٹکرایا جس کے باعث اسکرین کو معمولی نقصان پہنچا جب کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز معمولی طور پر عدم توازن کا شکار ہوا جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنے اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔
Load Next Story