اسلام آباد میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
ترامڑی چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ فیض آباد سے نوجوان کی لاش ملی۔
وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترامڑی چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے علاقے فیض آباد سے ایک نوجوان کی لاش ملی۔ ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔