کراچی کے مختلف علاقوں سے طالبان اور لشکری جھنگوی کے 6 دہشتگرد گرفتار پولیس

اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد جب کہ سہراب گوٹھ سے لشکر جھنگوی کا کارندہ پکڑا گیا، پولیس

اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد جب کہ سہراب گوٹھ سے لشکر جھنگوی کا کارندہ پکڑا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تھانہ اقبال ماركیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن ساڑھے 11 نمبر قبرستان كے قریب چھاپہ مار كر 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے كلاشنكوف لوڈ میگزین بمعہ 45 گولیاں، ایك نائن ایم ایم پستول لوڈ میگزین بمعہ 2 گولیاں، 4 دستی بم ، ایك كلو دھماكا خیز مواد، آدھا كلو بال بیرنگ اور ڈیڑھ میٹر تار (بارودی فیتہ) برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں شہزاد ، نور محمد، عبدالمنان، ارسلا خان اور سلام خان شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردی كركے امن و امان كو تباہ كرنا چاہتے تھے، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی كی دفعہ سمیت دیگر دفعات كے تحت مقدمات درج كرلیے ہیں۔

ادھر فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے سہراب گوٹھ كے قریب سے كالعدم تنظیم لشكر جھنگوی كے ایك كارندے كو گرفتار كركے اس کے قبضے سے كلاشنكوف، دستی بم اور 20 گولیاں برآمد كرلیں۔
Load Next Story