آرٹس کونسل کے الیکشن میں ٹی وی فنکار پروڈیوسراوررائٹرزسرگرم
احمد شاہ پینل اور شہر قائد پینل کے حامی انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات 2012 کے موقع پر گذشتہ کئی سالوں کی طرح رواں سال بھی ٹیلی ویژن اورتھیٹر کے فنکاروں کے علاوہ پروڈیوسرز و رائٹرز بھی سرگرم ہوگئے۔
آرٹس کونسل کے انتخابات میں احمد شاہ پینل اور شہر قائد پینل کے حامی فنکار انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،احمد شاہ پینل میں اداکار منور سعید، ہمامیر، سلمان علوی، پروڈیوسر اقبال لطیف، اطہر وقار عظیم،نور الہدٰی شاہ فاطمہ ثریا بجیا، جبکہ شہر قائد پینل میں ادکار شکیل صدیقی، خالد ظفر، سلیم آفریدی، ایم ایوب، علی طوفانی اور دیگر لوگ شامل ہیں۔
ٹیلی ویژن سے وابستہ افراد کی آرٹس کونسل کے انتخابات میں دلچسپی پر مختلف شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی وجہ سے ثقافتی سرگرمیوں کو فائدہ ہوگا ان کا کہنا ہے کہ آرٹس کونسل فن ثقافت کا ادارہ ہے جس میں اسی شعبہ کے افراد کو ہونا چاہیے ان کی نمائندگی سے ادارے کے وقار میںاضافہ ہوگا، انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کے ذریعے فن و ثقافت کی خدمت کی گئی یہاں جو بھی جیت کر آتا ہے وہ فن و ثقافت کی خدمت کرتا ہے ۔