امریکا نے بھارت کواہم دفاعی اتحادی قراردے دیا
بھارتی وزیردفاع سے امریکی ہم منصب کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال
LONDON:
امریکا نے بھارت کو اپنا بڑا اوراہم دفاعی اتحادی قرار دے دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے نئی دلی میں اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ملاقات کی، دونوں نے خطے کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کو کسی کی سرپرستی نہ ملنا یقینی بنایا جائے۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی وزیر دفاع نے بھارت کو اپنا بڑا دفاعی اتحادی قرار دیا ہے۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔