دھند کے باعث لیسکو اور نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا کئی شہروں میں بجلی غائب
لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور پنڈی بھٹیاں سمیت دیگر شہروں میں بجلی غائب
SWAT:
شدید دھند کے باعث جہاں ٹریفک کا نظام متاثر اور فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ہے وہیں لیسکو اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا سسٹم بھی بیٹھ گیا ہے جس کے باعث کل رات سے ہی پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی غائب ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید دھند کے باعث لیسکو اور این ٹی ڈی سی سسٹم بیٹھنے سے لاہور اور دیگر شہروں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ صرف لاہور میں لیسکو کے 120 میں سے 117 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس سے آدھے سے زیادہ شہر میں رات 10 بجے سے بجلی غائب ہے۔ لاہور کے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ان میں اقبال ٹاؤن، گلشن روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ سمن آباد، مصطفی ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینال پارک، انکم ٹیکس کالونی، جوڈیشل کالونی، ٹھوکر نیاز بیگ اور رائےونڈ روڈ شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہورمیں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، مرید کے اور ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں اور دیگر شہروں میں بھی رات سے ہی بجلی غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ اہم شاہراؤں پر ٹریفک سنگل بھی بند ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب لیسکو اور این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے اور شدید دھند کے باعث ٹرانسفارمرز، کنڈکٹرز اور کنڈنسرز پر نمی چھا گئی ہے، دھند چھٹتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔