حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن کے حکم پرعمل ہوگارحمن ملک

کسی جماعت کو نئی حلقہ بندیوں اورووٹرز لسٹوں پرتحفظات ہیں توعدالت سے رجوع کرے

کسی جماعت کو نئی حلقہ بندیوں اورووٹرز لسٹوں پرتحفظات ہیں توعدالت سے رجوع کرے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہاہے کہ پنجاب میں مخدوم احمدمحمود کی بطور گورنرتعیناتی پیپلز پارٹی کااپنا فیصلہ ہے۔

ہرجماعت کواپنے فیصلے کرنے کاحق ہے اس کے لیے کسی دوسری جماعت سے مشورے کی ضرورت نہیں،ان کی بطور گورنرتعیناتی ملک و قوم کے مفادمیں ہے،حکومت عدالت اورالیکشن کمیشن کے فیصلوںکااحترام کرتی ہے،کراچی میں حلقہ بندیوں اورووٹرز لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے الیکشن کمیشن جواحکامات حکومت کودے گی اس پر عمل کیاجائے گا،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم آئندہ انتخابات بھی مل کرلڑیںگی۔بلاول ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں اور ووٹرز لسٹوں کے حوالے سے اگر کسی جماعت کو تحفظات ہیں وہ عدالت سے رجوع کرے،ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے۔

صدرزرداری اورالطاف حسین کی دوستی قابل رشک ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد برقرار رہے گا اورآئندہ انتخابات بھی ہم مل کر لڑیںگے اورآئندہ5سال بھی حکومت میں ایک ساتھ گزاریںگے،صدر سے ابھی صدر سے مل کر آیا ہوں،خوش و خرم ہوں، ستارے گردش میں رہتے ہیں اگر ستارے گردش نہ کریں تودنیا کا نظام کس طرح چلے گا۔




انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے فوج بلانے کیلیے وزارت دفاع سے رابطہ کیاہے، ایف سی کیلیے جب الیکشن کمیشن وزارت داخلہ سے رابطہ کرے گاتو ان کے احکامات پر عمل کیا جائے گا،میں بھارت سرکاری دورے پر گیا تھا اور دہلی کے علاوہ کسی اور شہر نہیں گیا،اس دورے کے دوران ویزا پالیسی اور دیگر امور پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اورجلد کرنسی اور ڈرگ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہم پیش رفت ہوجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث ملزمان اگر گرفتار نہیں کیے گئے تویہ قانون نافذ کرنے اداروںکی ناکامی تصور کی جائے گی تاہم ان ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،پیر پگارا کے خاندان کا احترام کرتا ہوں،جلد ان کی ناراضگی دور ہوجائے گی،بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ سے عوام کوپارٹی قیادت کے مشورے کے بعد آگاہ کردیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story