کراچی میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عائد
آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے, نوٹی فکیشن
RIO DE JANEIRO:
حکومت سندھ نے شہر قائد میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ کےلئے ذوالفقار آباد ٹرمینل کا کام مکمل ہوچکا ہے لہذٰا آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے لئے ٹرمینل استعمال کیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ذوالفقارآبادٹرمینل، اگلے ہفتے سے آئل ٹینکرزکی پارکنگ ہوگی
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے جو 60 روز تک رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکرز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔