لال مسجد تحقیقاتی کمیشن بیانات کیلیے 71 افراد کے نام رجسٹر
مولانا عبدالعزیز، ان کی اہلیہ ام حسان اور اکثریت جامعہ حفصہ کے طلباو طالبات کی ہے
لال مسجد جوڈیشل انکوائری کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اب تک 71 افراد نے نام رجسٹر کرائے ہیں۔
ان میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ ام حسان بھی شامل ہیں۔ شہادتیں قلمبند کرانے کے لیے رجسٹرڈ کیے گئے افراد میں اکثریت کا تعلق آپریشن کے وقت لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا ہے۔
دریں اثنا کمیشن نے رجسٹریشن کیلیے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے، اب بیانات ریکارڈ کرانے میں دلچسپی رکھنے والے افراد صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک نام رجسٹرڈ لال مسجدکراسکتے ہیں۔