ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے 12برس بیت گئے
ملکہ ترنم نور جہاں نے مختلف زبانوں پنجابی، اردو، ہندی اورسندھی میں 10ہزار سے زائد گانے گائے
لاہور:
ملکہ ترنم نورجہاں کی 12 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ وہ گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھتی تھیں۔
انھوں نے پوری دنیا میں اپنے گائیکی کے جوہر دکھائے انھیں ملکہ ترنم کاخطاب دیاگیا۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جوایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم انھیں اپنے گھرانے سے ملی۔ ملکہ ترنم نور جہاں نے فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہربھی دکھائے اورخود کو اداکاری میں بھی منوایا۔ انھوں نے مختلف زبانوں پنجابی، اردو، ہندی اورسندھی میں 10ہزار سے زائد گانے گائے۔انھیں پہلی خاتون فلم ڈائریکٹر ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے۔ملکہ ترنم نورجہاں 74سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔