اداکارہ میرا کا گھر پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل
گارڈن ٹائون میں واقع 179بی کو محکمہ ایکسائز ریجن بی کے اہلکاروں نے سیل کیا
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی جانب سے 63 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کروانے پر محکمہ ایکسائز ریجن بی کے اہلکاروں نے گارڈن ٹاؤن میں واقع ان کا گھر سیل کر دیا۔
گزشتہ روز محکمہ ایکسائز ریجن بی کی ٹیم گارڈن ٹائون میں 179بی بلاک میں اداکارہ میرا کے گھر پہنچی تو پراپرٹی ٹیکس جمع ہونے کے حوالے سے کوئی رسید نہ مل سکی جس پر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کو سیل کر دیا ۔ دوسری جانب اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کا کہنا تھا کہ میرا کو نہ ہی انکم ٹیکس کا پتہ ہے اور نہ ہی پراپرٹی ٹیکس کا۔
یہ تمام معاملات میں خود دیکھتی ہوں اور ہم نے گزشتہ برسوں کے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اگر کارروائی کی گئی ہے تو وہ درست نہیں ، ہمارے گارڈن ٹاؤن والے گھر میں کرائے دار رہتے ہیں اور وہ باقاعدگی سے پراپرٹی ٹیکس ادا کرتے ہیں، جہاں تک بات آئندہ برس کے پراپرٹی ٹیکس کی ہے تو اس کے لیے ہم مقررہ تاریخ تک واجبات ادا کر دیں گے۔