سندھ میں کام نہ کرنے والے پنجاب میں آکر باتیں کرتے ہیں سعد رفیق
اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ 4 سے 5 سال میں سب ٹھیک ہوجائے گا تو سب جھوٹ ہے، سعد رفیق
ISLAMABAD:
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کی تباہی 1972 سے شروع ہوئی جسے دوبارہ ٹھیک کرنے میں 10 سال چاہئیں میں عمران خان نہیں جو ریلوے کا نظام 3 ماہ میں ٹھیک کرنے کا دعویٰ کردوں۔
کراچی میں لوکو شیڈ کینٹ اسٹیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی تباہی کا آغاز 1972 سے شروع ہوا اور 40 سال سے ریلوے زبوں حالی کا شکار ہے اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ 4 سے 5 سال میں سب ٹھیک ہوجائے گا تو سب جھوٹ ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رواں سال ریلوے کو ساڑھے 4 ارب کا نقصان ہو گا،
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں عمران خان نہیں جو 3 ماہ کے اندر ریلوے ٹھیک کرنے کا دعویٰ کردوں 40 سال کی تباہی ختم کرنے کےلئے 10 برس درکار ہیں نعروں سے کام نہیں چلتا بلکہ کام کرنے سے بات بنتی ہے سب کو مزدور بن کر کام کرنا ہوگا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: سیاست عمران خان کے بس کا روگ نہیں کرکٹ کی کوچنگ کریں
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے اب بھی 27 ارب روپے کے خسارے میں ہے، اگر ریلوے ملازمین محنت کرتے تو محکمے کے حالات بہتر ہوتے ہم نے ریلوے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا چیلنج قبول کیا ہے، 35 کروڑ کی لاگت سے ریلوے کوارٹرز بنارہے ہیں اور ریلوے کا خسارہ بھی بتدریج کم کررہے ہیں 2017 کے آخر میں ریلوے سروس اسٹرکچر دے کر جائیں گے۔ اور اگر عوام نے 2018 کے انتخابات میں نواز شریف کو ایک بار پھر منتخب کردیا تو کام کی رفتار دگنی کردیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سی پیک کا معائنہ کیا تو جو باتیں سن رکھی تھیں ان کے بالکل برعکس دیکھا، سی پیک کو کامیاب کرنا ہے یہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے 20 سال پہلے بننا چاہئے تھا لیکن کسی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی سرکلر ریلوے کے لئے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔