پشاور میں چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی جاں بحق
مقتول ڈی ایس پی کی شناخت ریاض الاسلام کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی میں تعینات تھے، پولیس
چارسدہ روڈ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر مدینہ کالونی کے قریب ڈی ایس پی ریاض الاسلام نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو تھوڑے فاصلے پر گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ریاض الاسلام سی ٹی ڈی میں تعینات تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x54xrcd_dsp-killed-peshawar_news